تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
22 جون 2014
وقت اشاعت: 19:4

شدید گرمی کے باعث جلدی بیماریاں سر اٹھانے لگیں

کراچی.....بڑھتی گرمی کے ساتھ ملک کے کئی علاقوں میں جلد کی بیماریوں نے بھی سر اٹھانا شروع کر دیا ہے۔کراچی میں جلدی امراض کے علاج کے لیے مخصوص اسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھتا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمی سے ہونے والے دانوں اور فنگس میں مبتلا مریض بڑی تعداد میں آرہے ہیں کیونکہ خواتین باورچی خانوں اور دھوپ میں کام کرتی ہیں۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ آج کل مختلف کریموں میں استعمال ہونے والے غیر معیاری اور مضر صحت کیمیکل بھی جلدی امراض میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں، خواتین کو چاہیے کو وہ صرف معیاری کاسمیٹکس استعمال کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.