تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
27 جون 2014
وقت اشاعت: 23:57

سورج کی شعاعوں میں چھپا ،ہائی بلڈ پریشر کا مفت علاج ،طبی ماہرین

میلبورن.....این جے ٹی..... سورج کی شعاعوں کو صحت کے لئے مفید سمجھا جاتا ہے اور اب تو اس بات کو جدید سائنس نے بھی تسلیم کر لیا ہے۔آسٹریلیا میں ہونے والی ایک جدید تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے سورج کی شعاعیں ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا افراد کے لئے دوائوں سے بھی زیادہ مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سورج کی شعاعوں میں موجود وٹامن ڈی اس مرض کے خاتمے کے لئے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ اگرچہ اس سے قبل بھی بلند فشار خون کے مریضوں کو دھوپ کھانے کا مشورہ دیا گیاتھا لیکن یہ پہلی تحقیق ہے جس میں وٹامن ڈی کی کم سطح اور بلند فشار خون کے درمیان ایک مضبوط تعلق پایا گیا ہے۔ماہرین نے اس بات سے بھی خبردار کیا ہے کہ ضرورت سے زیادہ شعاعیں صحت کے لئے خطرناک بھی ثابت ہو سکتی ہیں لیکن سورج سے بالکل کترانے کا رویہ بھی درست نہیں ہے کیونکہ سورج کی روشنی سے انسانی جسم کو بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.