تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
1 جولائی 2014
وقت اشاعت: 18:37

خبردار: بچوں کے سامنے جھوٹ بولنا انہیں بنا سکتا ہے دھوکے باز

نیویارک.....این جی ٹی.....والدین کو اپنے بچوںکے سامنے جھوٹ بولنے سے پہلے یہ سوچ لینا چاہئے کہ ان کے جھوٹ بچوں کی دیانتداری پر بھی اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ امریکا کی کیلیفورنیا یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بچوں کے سامنے جتنا جھوٹ بولا جائے ان میں دھوکے بازی اور جھوٹے بننے کا امکان اتنا ہی زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پانچ سے سات سال کی عمر کے بچے اپنے والدین کو رول ماڈل بنا لیتے ہیں اور ان ہی کی عادتیں اپنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.