تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
5 جولائی 2014
وقت اشاعت: 18:33

کراچی میں آنے والے آئی ڈی پیز کے لِئے دو روزہ انسداد پولیو مہم

کراچی......کراچی میں آنے والے آئی ڈی پیز کے لِئے دو روزہ انسداد پولیو مہم سخت سیکورٹی میں کی گئی مہم میں 80 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرئے پلانے کا ہد ف مقرر کیا گیا ہے۔کراچی کے ضلعی غربی کے علاقے اسلامیہ کالونی،سونگل،منگو پیر،مومن آباد ،حریانہ کالونی ،چشتی نگر ،بلوچ گوٹھ ،اتحاد ٹاون سمیت اسلام نگر میں پولیس اور رنیجرز کی نگرانی میں بچوں کو گھر گھر جار کر پولیو سے بچاو کے قطرئے پلائے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر ویسٹ شجاعت حسین کے مطابق دو روزہ مہم میں پانچ سو زائد پولیو رضاکار وں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔سیکورٹی کے باعث تمام علاقوں میں بقوقت مہم شروع نہیں کی گئی ۔تاکہ مکمل نتائج حاصل ہوسکیں۔مہم کا مقصد شمالی وزیر ستان سے آئے ہوئے آئی ڈی پیز کے بچوں سمیت انتہائی حساس علاقوں میں رہائش پزیر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.