9 جولائی 2014
وقت اشاعت: 17:44
کانگو وائرس کا خطرہ،پشاور کے بڑے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
پشاور......محکمہ صحت خیبرپختون خوا نے کانگو وائرس سےاسپتا ل کے ملازم کی ہلاکت کے بعد شہر کے تینوں بڑے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی ہے۔خیبر پختونخوا کے سیکرٹری صحت ڈاکٹر آفتاب درانی نےتصدیق کی ہے کہ شہر کے تینوں بڑے اسپتالوں میں کانگو وائرس سے متاثرہ مریضوں کےلئے الگ یونٹس قائم کیئے گئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں گزشتہ تین ماہ کے دوران کانگو وائرس میں مبتلا سات مریضوں کولایاگیا۔ کانگو کا شکار ہوکر کمپلیکس کے ملازم کی ہلاکت کے بعدتینوںبڑے اسپتالوںمیں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔