22 جولائی 2014
وقت اشاعت: 19:4
کراچی،بچپن سےتھیلیسمیا میں مبتلا دکھیاری ماں کےدو بیٹے
کراچی......پیدائشی طور پر تھیلیسیما کے مرض میں مبتلا دو جوان بھائی احسن اور شرجیل خون کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں، 23 سالہ احسن اور 17 سالہ شرجیل بچپن ہی سے تھیلیسیما کے مرض میں مبتلا ہیں،ایک ماہ میں تین بار خون لگوانا ان کے بس سے باہر ہے غربت کے باعث دواؤں تک بھی ان کی رسائی مشکل ترین ہوگئی ہے۔بچپن میں والد کے انتقال کے بعد ماں نے نوکری کی لیکن اب چھوٹے بیٹے کو بار بار خون کی تبدیلی کے باعث ہونے والے خطرناک مرض ہیپاٹئٹس نے اسے بھی گھر پر رہنے پر مجبور کر دیا ہے۔ تنگ دستی اور نوجوان بیٹوں کی بیماری نے غریب ماں کو نڈھال کردیا ہے۔ مگراسے امید ہے کہ وہ جلد اپنے دونوں چراغوں کو روشن دیکھے گی۔بڑے بیٹے کی خواہش ہے کہ ماں کا سہارا بنے مگر افسوس بیماری نے اس قابل ہی نہیں چھوڑا۔اپنی ہمت سے دونوں نوجوانوں نے خود کو بہت سنبھال رکھا ہے بظاہر ٹھیک لگتے ہیں پر زندگی کی جنگ لڑتے یہ نوجوان اب تھکنے لگے ہیں۔احسن اور شرجیل کے مکمل علاج کے لیے درکار رقم غریب گھرانے کے لیے خواب بن کر رہ گئی ہے۔ دکھیاری ماں کی بس یہی خواہش ہے کہ جوان بیٹوں کا علاج ہوجائے تاکہ ان کی کھوئی ہوئی خوشیاں انھیں واپس مل جائیں۔