31 جولائی 2014
وقت اشاعت: 22:56
بنوں میں گیسٹرو وبائی شکل اختیارکرگیا،آئی ڈی پیز شدیدمتاثر
بنوں ......بنوں میں بچوں میں گیسٹرو، وبائی شکل اختیار کر گیا،ناقص کھانا، پانی اور آب و ہوا کی تبدیلی کے باعث شمالی وزیرستان سے آنے والے آئی ڈی پیز کے بچے گیسٹرو سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہےہیں۔بنوں کے بڑے اسپتالوں میں درجنوں بچوں کواسپتال داخل کرایا گیا ہے جو گیسٹرو کا شکار ہیں ۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اسپتال لائے گئے گیسٹرو میں مبتلا بچوں میں زیادہ تعداد شمالی وزیرستان سے آنے والے خاندانوں کے بچوں کی ہے۔ جو ناقص کھانے، مضر صحت پانی اور آب و ہوا میں تبدیلی کے باعث آسانی سے گیسٹرو کا نشانہ بن رہے ہیں ۔ گیسٹرو کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر بنوں میں خواتین اور بچوں کے اسپتال میں او پی ڈی کو 24 گھنٹے آپریشنل کر دیا گیا ہے۔ تاہم اسپتال میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی کمی کے باعث گیسٹرو کے شکار بچوں کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔