تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
1 مئی 2015
وقت اشاعت: 12:3

برازیل : ڈینگی مچھروں کا مقابلہ بھی مچھر ہی کریں گے

ساؤ پاؤلو.......برازیل میں ڈینگی کے مچھروں کا مقابلہ کرنے مچھر میدان میں آگئے۔ساؤ پاؤلو میں جینیاتی تبدیلی والے ایک لاکھ مچھر شہر میں چھوڑ دیےگئے۔برازیل میں ہرسال ڈینگی مچھر سے ہزاروں افراد متاثر ہوتے ہیں۔ اس سال بھی ساؤ پاؤلو میں ڈینگی کی وبا پھیلی ہوئی ہے جس کی روک تھام کے لیے جینیاتی تبدیلی والے مچھر میدان میں لائے گئے ہیں۔ برازیل میں تازہ اقدام کے تحت جینیاتی طور پر تبدیل شدہ نر مچھر پیدا کیے گئے ہیں جو ان مادہ مچھروں سے ملاپ کریں گے جو ڈینگی کا باعث بنتی ہیں۔ ان مچھروں سے پیدا ہونے والے بچے بالغ ہونے سے پہلے ہی موت کا شکار ہوجائیں گے جس سے رفتہ رفتہ ڈینگی مچھروں کی نسل کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.