تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
4 مئی 2015
وقت اشاعت: 16:5

لاہورہائیکورٹ:خسرہ کی جعلی ویکسین اور وباءپھیلنے کیخلاف کیس کی سماعت

لاہور......لاہورہائیکورٹ میں خسرہ کی جعلی ویکسین اور وباءپھیلنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نےڈینگی پرقابوپانے کےحوالےسے حکومتی کارکردگی کو سراہا،تاہم استفسار کیاکہ کیامحکمہ صحت کا نظام اتنا خراب ہے کہ خسرے کے کیسزسامنے آرہے ہیں۔ خسرہ کی جعلی ویکسین اور وباءپھیلنے کے خلاف لاہورہائیکورٹ کے روبرو کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزارنےمؤقف اختیار کیاکہ محکمہ صحت نےخسرہ کی ویکسین کو زمین میں دبا دیا،محکمہ صحت کا جواب تھاکہ خالی ٹیکے زمین میں دبائے گئے تھے۔ عدالت نےاستفسار کیاکہ کیامحکمہ صحت کانظام اتنا خراب ہے کہ خسرے کےکیسزسامنے آرہے ہیں۔ محکمۂ صحت کی طرف سےعدالت کو بتایاگیاکہ لاہورمیں صرف 2کیسز سامنے آئے ہیں۔عدالت نےڈینگی پرقابوپانے کے حوالےسے حکومت کی کارکردگی کو سراہااورکہاکہ سری لنکا جو کام 25 سال میں نہیں کرسکا حکومت نے دو سال میں کردکھایا۔ عدالت نے محکمہ صحت ویکسین کے معیار اور اسٹوریج کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے مزید کارروائی 8 جون تک ملتوی کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.