تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
5 مئی 2015
وقت اشاعت: 8:20

دنیا بھر میں آج دمے سے آگاہی کا دن بنایا جارہا ہے

کراچی......دنیا بھر میں آج دمے سے آگاہی کا دن بنایا جارہا ہے۔بد قسمتی سے پاکستان میں ڈیڑھ کروڑ افراد اس بیماری کا شکار ہیں۔دمے کا مرض پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی عام ہوتا جارہا ہے ۔دمہ ایک ایسی بیماری ہے جس میں مریض کو سانس لینے میں دشواری پیش آتی ہے ۔ اس بیماری کا حملہ کسی بھی موسم اور عمر میں ہو سکتا ہے۔ خاص طور پر گرمیوں میں گندم کی کٹائی، سردیوں میں کپاس کی چنائی اور کارخانوں میں روئی کی تیاری کے وقت متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس بیماری میں سانس کی نالیاں انتہائی نازک ہوجاتی ہیں جس سے مسلسل کھانسی کی شکایت رہتی ہے مگر یہ بیماری لاعلاج نہیں بر وقت علاج اور احتیاط سے اس پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.