تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
6 مئی 2015
وقت اشاعت: 12:4

لاہور: انسداد پولیو مہم ،6لاکھ بچوں کا ہدف پورا کرلینگے،ڈی سی او

لاہور ..... لاہور شہر کی 74یونین کونسلز میں انسداد پولیو مہم آج تیسرے روز بھی جاری ہے۔ڈی سی او لاہور کے مطابق انسداد پو لیو مہم داتا گنج بخش ٹا ؤن،راوی ٹا ؤن ، سمن آباد ٹاؤن،علا مہ اقبال ٹا ؤن،گلبرگ ٹا ؤن اور عزیز بھٹی ٹا ؤن میں جاری ہے۔ انسداد پولیو مہم میں 1919 ٹیمیںگھر گھر جا کر 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیوکے قطرے پلا رہی ہیں۔ مہم کے دوران 05 لا کھ97ہزار5سو 44 ، پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ آج پورا کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.