تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
7 مئی 2015
وقت اشاعت: 20:36

مظفر گڑھ میں ترکی کے تعاون سے بننے والے اسپتال کا افتتاح

مظفرگڑھ .......مظفرگڑھ میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب ردوان نے ویڈیو لنک کے ذریعے ترکی کے تعاون سے بننے والے اسپتال کا افتتاح کردیا۔ ترک صدر رجب طیب ایردگان نے ویڈیو لنک اور مظفرگڑھ میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے مشترکہ طور اسپتال کا افتتاح کیا۔ ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ ترکی دنیا کے مختلف ممالک میں فلاحی کاموں میں مصروف ہے اور انہیں خوشی ہے کہ ترکی کی انٹرنیشنل کوآرڈینیشن اینڈ کوآپریشن ایجنسی نے مظفرگڑھ میں جدید ترین اسپتال تعمیر کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ترکی اور پاکستان یک جان 2قالب ہیں،طیب اردوان اسپتال جنوبی پنجاب کا جدید ترین اسپتال ہو گا جس میں کراچی اور لاہور سے بھی لوگ علاج کے لیے آئیں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.