تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
7 اگست 2015
وقت اشاعت: 9:0

کراچی میں کانگو وائرس سے ہلاکت کا پہلا کیس سامنے آگیا

کراچی ......کراچی میں سال 2015 ءمیں کانگو وائرس سے ہونے والی پہلی ہلاکت سامنے آگئی ہے۔ کانگو وائرس سے جاں بحق ہونے والا شخص پیشے کے اعتبار سے قصاب تھا۔محکمہ صحت سندھ کےذرائع کے مطابق کانگو وائرس سے جاں بحق ہونے والا شخص 38 سالہ صابر بھینس کالونی کا رہائشی اور پیشے کے اعتبار سے قصاب تھا۔ صابر کو گزشتہ روز کلفٹن میں واقع نجی اسپتال لایا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق مریض کو تیز بخار تھا جبکہ منہ سے خون بھی جاری تھا، جس کے بعد متاثرہ شخص میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ کانگو وائرس میں مبتلا مریض نے آج اسپتال میں دم توڑ دیا۔ سال2015ء کا کانگو وائرس کا یہ پہلا کیس ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.