تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
22 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:23

جڑے ہوئے جسم کیساتھ پیدا ہونیوالی دو بچیاں لاڑکانہ سے کراچی منتقل

کراچی … لاڑکانہ میں جڑے ہوئے جسم کے ساتھ پیدا ہونے والی بہنوں کو کراچی کے قومی ادارہ برائے امراض اطفال منتقل کردیا گیا، جہاں معائنے کے بعد بچیوں کی سرجری کافیصلہ کیاجائیگا،لاڑکانہ کے شیخ زید اسپتال میں جڑے ہوئے جسم کے ساتھ پیدا ہونیوالی دو بچیوں کی خبر جیونیوز پر نشر ہونے کے بعد صوبائی وزیرصحت سندھ ڈاکٹر صغیر احمد نے بچیوں کو علاج کے لئے کراچی منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ جس کے بعد دونوں بچیوں کو کراچی کے قومی ادارہ برائے امراض اطفال منتقل کیا گیا۔دونوں بچیوں کے جسم آپس میں جڑے ہوئے ہیں اور دل ایک ہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.