24 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:45
سری لنکا دنیا بھر کو بینا ئی دینے والا سب سے بڑا ملک بن گیا
کولمبو...سری لنکا دنیا بھرکے بینا ئی سے محروم افراد کو روشنی دینے والی سب سے بڑی قو م بن گئی ہے ۔ایک حا لیہ رپو رٹ کے مطا بق سر ی لنکن شہری آنکھوں کا عطیہ کرنے میں دنیا بھر میں سرِ فہر ست ہیں جہاں ہر سا ل تین ہزار (3,000 ) افر اد اپنی آنکھو ں کا عطیہ کر تے ہیں ۔ رپو رٹ کے مطابق سری لنکا آ ئی ڈونیشن سو سا ئٹی دنیا بھر کی سب سے بڑی آئی ڈو نیشن سو سا ئٹی ہے جس کے تعا ون سے دنیا بھر میں اب تک بینائی سے محر وم ستر ہزار افراد کو آنکھوں کا عطیہ فراہم کیا جا چکا ہے ۔