تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
1 فروری 2012
وقت اشاعت: 23:47

پنجاب کا وفاقی حکومت کو اِفروزکمپنی کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کیلئے خط

لاہور … پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کو اِفروز کیمیکلز انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ کراچی کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کے لئے خط لکھ دیا ہے۔ پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ افروز کمپنی نے دوائیاں بنانے میں مروجہ قواعد و ضوابط کو ملحوظ نہیں رکھا۔ کمپنی کے اس اقدام سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، اس لئے یہ اقدام مستقبل میں کسی بھی ایسے سانحے سے بچنے کے لئے ضروری ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.