7 مارچ 2012
وقت اشاعت: 22:17
پنجاب:محکمہ صحت اورپیرامیڈیکل اسٹاف کے مذاکرات کامیاب
لاہور…محکمہ صحت پنجاب اورپیرا میڈیکل اسٹاف کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اورپیرا میڈیکل اسٹاف کے سروس اسٹرکچرکی تیاری کیلئے کمیٹی بنادی گئٍی ہے۔ لاہورمیں صوبے بھرکا پیرا میڈیکل اسٹاف دو روز سے سراپا احتجاج بنا ہوا تھا۔ احتجاج کے دوسرے روز ان کے محکمہ صحت سے مذاکرات کامیاب رہے اورسروس ا سٹرکچر کی تیاری کیلیے کمیٹی بنادی گئی۔ حکومت پنجاب نے تمام ای ڈی اوز ہیلتھ کو ہدایت کی ہے کہ گریڈایک سے چار تک پیرا میڈیکل اسٹاف کی فہرستیں فراہم کی جائیں۔