تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
14 اپریل 2012
وقت اشاعت: 14:54

سکھر میں چھ ٹانگوں والے بچے کی پیدائش

سکھر… سکھرمیں عجیب الخلقت بچے کی پیدائش پر غریب والدین پریشان ہیں ۔ بچے کی چھ ٹانگیں ہیں اور اس کا علاج کراچی میں ممکن ہے ، جس پر بھاری اخراجات آئیں گے۔ عجیب الخلقت بچے کی پیدائش سول اسپتال سکھر میں ہوئی ۔ بچہ صحت مند ہے لیکن اس کی دو کے بجائے چھ ٹانگیں ہیں ، ٹانگیں بچے کے جسم سے جڑی ہوئی ہیں اور فاضل ٹانگوں کی علیحدگی کے لیے بچے کا آپریشن کراچی میں ممکن ہے جس پر بھاری اخراجات آئیں گے۔ ایوب گیٹ کے رہائشی بچے کے والد عمران شیخ کا کہنا ہے کہ اس کی اتنی آمدنی نہیں کہ وہ کراچی جاکر بچے کا علاج کراسکے ، عمران شیخ نے بچے کے علاج کیلئے صاحب ثروت لوگوں سے مدد کی اپیل کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.