تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
17 مئی 2012
وقت اشاعت: 22:33

پشاور: پولیو مہم میں غفلت پر 500 سے زائد سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی

پشاور … فاٹا اور خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو مہم کے دوران غفلت برتنے پر 500 سے زیادہ سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پروگرام ای پی خیبر پختونخوا ڈاکٹر جانباز آفریدی نے جیو نیوز کو بتایا کہ پولیو مہم کے دوران صوبے بھر سے 500سے زیادہ ملازمین کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے جس میں محکمہ صحت کے ڈاکٹرز، ٹیکنیشنز، محکمہ تعلیم کے اساتذہ شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ غفلت کے مرتکب سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی جواب طلبی، معطلی اور برطرفی کی صورت میں ہوگی۔ دوسری جانب سیکریٹری سوشل سیکٹر فاٹا آفتا ب درانی کے مطابق قبائلی علاقوں میں بھی انسداد پولیو مہم کے دوران غفلت برتنے والے 54 سرکاری ملازمین کے خلاف گورنر خیبر پختونخوا کے حکم پہ کارروائی کی جارہی ہے، غفلت کے مرتکب ان سرکاری ملازمین میں 4 ایجنسی سرجن بھی شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.