18 مئی 2012
وقت اشاعت: 20:0
ریفارمز یونٹ سے صحت کی بہتر سہولتیں فراہم کرسکیں گے، ڈاکٹر صغیر احمد
کراچی … وزیر صحت سندھ ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا ہے کہ ہیلتھ سیکٹر ریفارمز یونٹ سے سندھ کے 55 ملین افراد کو بہتر پلاننگ کے ذریعے صحت کی سہولیات ان کے گھروں تک فراہم کی جاسکیں گی۔ مقامی ہوٹل میں یو ایس ایڈ، ٹیکنیکل اسسٹنس یونٹ اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی فنی معاونت سے ہیلتھ سیکٹر ریفارمز یونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اختیارات کی صوبوں کو منتقلی کے بعد صحت کے شعبے میں جہاں بہت سے مواقع میسر آئے وہاں کئی خطرات بھی سامنے آئے اور بہتر مواقعوں سے فائدہ اٹھانے اور خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے خصوصی پلاننگ، مانیٹرنگ، صحت کی سہولیات فراہمی، ڈونر ایجنسیز کے ساتھ بہتر ورکنگ ریلیشن شپ کیلئے ہیلتھ سیکٹر ریفارمز یونٹ قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ یونٹ محکمہ صحت میں تھنک ٹینک کی حیثیت سے کام کرے گا۔