25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
غیرشائستہ رویہ جلد ی سوزش کا باعث
ماہرین طب نے کہا ہے کہ بدتمیزی ، تکبر اور گالی کلوچ پر مبنی رویے نہ صرف دوسروں کو ذہنی کوفت میں مبتلا کر دیتے ہیں ۔بلکہ یہ رویے لوگوں کو جلد میں انفیکشن کا بھی باعث بنتے ہیں۔ اس ضمن میں امریکی ماہرین نے 124 افراد پر تجربات کئے اور سماجی دبائو اور جلدی سوزش کے درمیان تعلق کو دیکھا۔ اس تحقیق میں شامل لوگوں کو شدید سطح پر سماجی ناروا رویوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ان لوگوں کا ناروا رویوں سے پہلے اور بعد میں تھوک کا نمونہ چیک کیا گیا جس میں واضح سطح پر کیمیکل تبدیلی تھی۔دوسرے مرحلے میں ناروا رویوں کے بعد 31 رضا کاروں کو کمپیوٹر گیمز کھیلنے کیلئے کہا گیا اور ان کی ذہنی حالت کو ایم آئی آر ٹیسٹ کے ذریعے چیک کیا گیا۔ ماہرین نے اس کے علاوہ بھی تجربات کیے اور یہ دیکھا کہ ناروا رویے دوسرے لوگوں میں جلدی انفیکشن اور سوزش کا باعث بنتے ہیں کیونکہ ان رویوں سے انسان کی قوت مدافعت پر شدید دبائو پیدا ہوتا ہے ۔جس کے ردعمل میں سوزش کا عمل سامنے آتا ہے۔