25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
ہلدی کا استعمال کینسر کے مریضو ں کیلئے انتہائی مفید
پاکستانی کھانوں میں ہلدی کا استعمال انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے جس سے نہ صرف مشرقی کھانوں کا روایتی ذائقہ برقرار رہتا ہے۔ بلکہ اس کے کئی طبی فوائد بھی ہیں ۔ایک برطانوی یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ہلدی والے کھانوں کا استعمال کیمو تھراپی کروانے والے مریضوں کے لئے انتہائی مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہلدی میں ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں ۔جو کینسر کے خلیات کا خاتمہ کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بعض اوقات کینسر کی کچھ ایسی چھوٹی رسولیاں بھی ہوتی ہیں جو کیموتھراپی سے بھی ختم نہیں ہوپاتیں تاہم ہلدی کا استعمال ان کے خاتمے کی بھی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے اور مرض کی افزائش روکنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔