25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
انہیلرکے استعمال سے ذیابیطس کے مرض کا خطرہ
ماہرین طب نے سانس میں دشواری کے علاج کے لئے استعمال ہونے والے سٹیرائیڈ انہیلر کے استعمال کو مضرصحت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے ذیابیطس کا مرض لاحق ہوسکتاہے۔ لیڈی ڈیوس انسٹی ٹیوٹ فارمیڈیکل ریسرچ کے ماہرین نے اپنی اس تحقیق میں بتایا ہے کہ ان انہیلرز کے بہت زیادہ استعمال سے ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ماہرین نے کہا ہے کہ جو لوگ پھیپھڑوں میں خون اور سانس کی نالیوں میں تنگی کے مرض ''سی او پی ڈی'' میں مبتلا ہوں اور دمہ کی حالت میں ان انہیلرز کا استعمال کررہے ہوں ان کے لئے انہیلر کا استعمال خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ 4 لاکھ سے زیادہ مریضوں پرمکمل کی جانے والی اس تحقیق کے نتائج کے مطابق ہر ہزار میں سے 14لوگوں کو ذیابیطس کا مرض لاحق ہوا جو سال ہا سال سے اس طریقہ علاج کو استعمال کررہے تھے۔