25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
جلدی سرطان کی تشخیص کیلئے آسان میڈیکل ٹیسٹ تیار
طبی ماہرین نے ایک نہایت سادہ میڈیکل ٹیسٹ تیار کر لیا ہے جس سے جلدی سرطان کی تشخیص گھر پر ہی آسانی سے کی جا سکے گی۔ اس ٹیسٹ کیلئے صرف 40 پونڈ فیس ادا کرنا پڑے گی۔ ٹیسٹ کے تمام رزلٹ ایک ویب سائٹ پر ظاہر ہو جائیں گے، صرف ایک دن کے اندر تمام ٹیسٹ متعلقہ فرد حاصل کر سکے گا۔ اس میڈیکل ٹیسٹ کو ٹریفک سگنلز کی طرح وضاحت کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ سرخ نشان سرطان کی نشاندہی کرے گا۔ پیلا نشان سرطان کے آغاز کی علامت ظاہر کرے گا جبکہ ہرا نشان سرطان کے مرض نہ ہونے کی علامت ظاہر کر سکے گا۔