تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

جسم کے مدافعاتی نظام سے کینسر پر کنٹرول

برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کے طبی ماہرین نے وہ نظام تلاش کرلیا ہے جس کے تحت کینسر کی رسولیاں خود کو جسم کے قدرتی دفاعی نظام سے محفوظ رکھتی ہیں۔سائنسی و طبی محققین اب ایک ایسی ویکسین تیار کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں جسکے تحت جسم کا مدافعتی نظام کو کنٹرول کرتے ہوئے انہیں سرطان کی رسولیوں پر حملہ کرکے انہیں تباہ کرنے کی صلاحیت کا حامل بنایا جائیگا۔ماہرین کے مطابق اس نئی ویکسین کے ذریعے رسولیوں کے اس نظام کو نشانہ بنایا جائیگا جو انہیں جسم کے قدرتی دفاعی نظام سے محفوظ رکھتا ہے اور اس نظام کو ختم کرکے کینسر کے خلیوں کو غیر محفوظ کردیا جائیگا جو بعدِ ازاں جسم کے مدافعتی نظام کے حملے سے مکمل ختم ہوسکے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.