25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
خواتین کی نسبت مردوں کو بہت زیادہ پسینہ آتا ہے
خواتین کی نسبت مردوں کو بہت زیادہ پسینہ آتا ہے۔ بھارتی اخبارٹائمز آف انڈیا نے ایکسپیریمنٹل سائیکالوجی جریدے میں شائع ہونے والی جاپانی ریسرچ کے حوالے سے بتایا کہ گھوڑے کو بہت زیادہ، مرد کو نارمل جب کہ عورتوں کو بہت کم پسینہ آتا ہے۔جو مرد جسمانی طور پر صحت مند ہوتے ہیں ان کو پسینہ بہت زیادہ آتا ہے۔ مردوں کو خواتین کی نسبت جسمانی کام کرنے کے بہت سے فوائد ہیں۔ خواتین کو مردوں جتنا پسینہ خارج کرنے کے لیے مردوں سے کئی گنا زیادہ جسمانی کام کرنا پڑتا ہے۔ تاہم اس تحقیق کے دوران ہارمونز کا جائزہ نہیں لیا گیا۔