25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
لہسن ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے
لہسن ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔ایک بین الاقوامی تحقیق کے مطابق فشار خون کو قابو میں رکھنے کے لیے کچے ،پکے ہوئے، یا پاوڈر نما لہسن کی بجائے پرانا لہسن زیادہ موثر ہوتا ہے۔اس تحقیق میں پچاس افراد کو 12ہفتے تک لہسن کا استعمال کرایا گیا۔ جن کو 140سے زیادہ بلڈ پریشر تھا۔ اس دورانیے کے بعد ان تمام افراد کا بلڈ پریشر10.2mmکم ہو گیا۔