25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
پھیپھڑوں کے مریض کی سانس بحالی کیلئے نئی راہ
ماہرین طب نے پھیپھڑوں میں شدید سوزش کے مرض '' کرانک اوبیسٹرکیٹو پلومینری ڈیزیز'' (سی او پی ڈی) کے مریضوں کو سانس لینے عمل میں مدد دینے کیلئے نئی راہ نکالی ہے۔ جس سے یہ مریض پہلے سے بہتر اور آسان طریقے سے سانس لے سکیں گے۔ یونیورسٹی آف میلبورن کے ماہرین نے ایک قدرتی کیمیکل جو خود ہی جسم کے اندر پیدا ہوتا ہےکو شناخت کیا ہے جو سانس کے عمل کو بہتر بناتا ہے۔ یہ کیمیکل اکثروبیشتر پھیپھڑوں کی سوزش ، سگریٹ نوشی اور زہریلے مادوں کی وجہ سے ختم ہو جاتا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر روز ویلہوس نے توقع ظاہر کی ہے کہ اس تحقیق سے اب'' سی او پی ڈی'' کے مریضوں کے علاج معالجے کیلئے نئی راہ نکالی جا سکے گی۔ آسٹریلین لنگ فائونڈیشن نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ آسٹریلیا میں ہر سال 8.8 ارب ڈالر صرف اس مرض پر خرچ ہو جاتے ہیں۔ اب اس تحقیق سے اس خرچ میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔