تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

ماں کا دودھ پینے والے بچے زیادہ صحت مند۔طبی تحقیق

ماں کا دودھ پینے والے بچے ڈبوں کے دودھ پینے والے بچوں سے ہرسطح اور ہرلحاظ سے زیادہ صحت مند ثابت ہوتے ہیں جو بچے صرف 6 ماہ تک بھی ماں کا دود پیتے ہیں وہ بھی دوسرے بچوں کی نسبت مختلف بیماریوں کے خلاف 70 فیصد زیادہ قوت مدافعت کے حامل ہوتے ہیں۔ یونان کے طبی ماہرین کی ایک تازہ تحقیق میں ایک ہزار بچوں کو 12 ماہ تک چیک کیا گیا۔ تین ، چھ اور بارہ ماہ کے ریکارڈ کے مطابق جو بچے ماں کا دودھ پی رہے تھے ان میں سانس اور پیشاب کی بیماریاں ، کان کے انفیکشن کا مرض، پیٹ کی خرابیاں اور دیگر بیماریاں 70 فیصد کم نظر آئیں۔ ماں کا دودھ پینے والے ہر 10 میں 6بچے ڈبوں کے دودھ پینے والوں سے کم از کم 17 فیصد تک بہتر قوت مدافعت کے حامل نظر آئے۔ یونیورسٹی آف کریٹ میں ہونے والی اس تحقیق کو '' آرکائیوز ان چائلڈ ہڈ '' نے شائع کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.