تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

مچھلی دماغی صلاحیتوںاور صحت میں اضافہ کرتی ہیں

جدید طبی تحقیق کے مطابق دماغی صحت کیلئے مچھلی اور مچھلی سے تیار ہونے والی خوراک انتہائی مفید ثابت ہوئی ہے۔ خاص طور پر بڑھتی ہوئی عمر کے نوجوانوں کیلئے مچھلی انتہائی مفید ہے۔ اس میں شامل '' اومیگا-تھری فیٹس'' ٹین ایج بچوں کے عضلات اور جوڑوں کے درمیان رابطے کے نظام کو بہتر بناتے ہیں۔ اس ضمن میں ہونے والی تحقیق کے دوران دیکھا گیا ہے کہ مچھلی کو بطور خوراک استعمال کرنے والے نوجوانوں کی دماغی صحت، ذہانت ، رویے ، ذہنی رد عمل نسبتاً تیز اور زیادہ بہتر تھا۔ خاص طور پر سیکھنے کے عمل میں ان کی کارکردگی زیادہ بہتر تھی۔ اس سے پہلے ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ مچھلی کھانے والے لوگوں کی تخلیقی صلاحتیں زیادہ بہتر ہوتی ہیں۔ ماہرین نے مچھلی کے تیل کو بھی خوراک کے طور پر استعمال کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی عمر میں مچھلی کا تیل بھی مچھلی کھانے کے مترادف ہوتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.