تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

ماہرین طب کا قدرتی ویکسین کی تیاری پر زور

ملیریا بخار سے بچائو کیلئے ماہرین طب نے قدرتی ویکسین کی تیاری پر زور دیا ہے۔ گزشتہ دنوں ہندوستان میں ملیریا بخار کے کیسوں میں اضافے کے بعد مختلف ممالک کے طبی ماہرین نے اس ویکسین کی تیاری اور فروخت پر زور دیا ہے۔ لندن سکول آف میڈیسن،میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ فارانفیکشن بیاآلوجی جرمنی اورکے ای آر ایم آئی ویل کم ٹرسٹ ریسرچ پروگرام کینیا نے اس ضمن میں تجویز دی ہے کہ جب ایک مریض کو مچھر کاٹ لیتاہے اور وہ بخار میں مبتلا ہوجاتا ہے تو اس دوران مچھر کے پیراسائٹ جراثیم خون میں شامل ہوتے ہیں ۔ماہرین کے مطابق اس سے ''ری انجیکشن کے خلاف مدافعتی ویکسین'' کی تیاری ممکن ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.