تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

موبائل کے مضر اثرات سے بچا ؤ ممکن ہے ،ماہرین

ماہرین صحت نے عوام کوخبردار کیا ہے کہ موبائل فون کے بے دریغ استعمال سے انسانی جسم پر مضراثرات نمودار ہوسکتے ہیں۔ جن کے بچا ؤکیلئے ضروری ہے کہ موبائل فون کو جسم سے کم ازکم ایک انچ دور رکھا جائے۔موجودہ دور میں موبائل فون کی ضرورت اور بڑھتے ہوئے استعمال کی وجہ سے کئی بیماریاں ہونے کا خدشہ ہے۔ موبائل فون سے خارج ہونے والی برقی لہروں سیصارف کا کینسر سمیت کئی موذی امراض میں مبتلا ہونے کا امکان موجود ہوتا ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ موبائل کے مضر اثرات سے بچنے کے لئے چند احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے محفوظ رہا جاسکتاہے۔فون سنتے وقت یا انٹرنیٹ استعمال کرتے وقت اسے اپنے جسم سے کم ازکم ایک انچ کے فاصلے پر رکھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.