25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
منقہ کا جوس درد اور تکالیف سے محفوظ رکھ سکتا ہے
نیوزی لینڈ کے انسٹیٹیوٹ فار پلانٹ اینڈ فوڈریسرچ کے محققین نے ایک حالیہ مطالعے میں انکشاف کیا ہے کہ منقا کا جوس ورزش کے بعد درد اور تکالیف سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔محققین کے مطابق منقا کا جوس(Blackcurrant)پینے سے ورزش کے دوران عضلات میں کھنچا اور درد نہیں پیدا ہوتا۔غیر تربیت یافتہ دس رضاکاروں پر کیے گئے تجربے کے تحت انہیں ورزش سے پہلے اور بعد میں منقا کے دو سے تین اونس رس والی گولی دی گئی اور سامنے آنے والے نتائج کے مطابق ورزش کے بعد ان رضاکاروں نے اپنے پٹھوں میں کم کھنچاؤ ،سوزش اوردرد محسوس کیا۔محققین کے مطابق منقا کے اندرFlavonoidنامی ایسا مرکبپایا جاتا ہے جوجسم کو سخت اور کٹھن ورزش کے بعدبھی تھکاوٹ کا شکار نہیں ہونے دیتا۔