25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
متحرک لوگوں کو نیند نہ آنے کا مرض ہوتا ہے
نئی طبی تحقیق کے مطابق سماجی رابطے اور میل جول نیند میں خرابیوں کی اہم اور بڑی وجہ ہیں جولوگ سماجی سطح پر بہت زیادہ مصروف دکھائی دیتے ہیں وہ اکثروبیشتر نیند کی خرابیوں کے مرض سے دوچار ہوجاتے ہیں۔اس تحقیق میں48 مریضوں کو شامل کیا گیا۔دوران تحقیق معلوم ہوا کہ جو لوگ سماجی رابطوں میں مصروف رہتے تھے وہ نیند نہ آنے کے مسئلے سے دوچار تھے جبکہ کم سماجی رابطوں اور تنہائی کا شکار لوگ نسبتاً کم بیمار ثابت ہوئے۔تحقیق میں نیند کے معیار کو بھی طے کیا گیا تھا۔یہ تحقیق سنٹرفار ملٹری سائیکاٹری اینڈ نیوروسائنس ایٹ واٹرریڈ آرمی انسٹی ٹیوٹ آف ریسرچ میری لینڈ میں مکمل کی گئی۔ڈاکٹر ٹریسی روپ کی زیرنگرانی مکمل کی جانے والی اس تحقیق کے مطابق سماجی سطح پر متحرک رہنے والوں میں ایک خاص طرح کا دبائو انہیں نیند سے دور کرنے لگتا ہے جس سے یہ مرض بڑھتا چلا جاتا ہے۔