تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

نمک کی کم مقدار سے دل کی بیما ریوں سے بچنا ممکن ہے

آسٹریلوی ما ہرین کی ایک حالیہ تحقیق سے یہ بات ثا بت ہو ئی ہے کہ کھا نے میں نمک کا زیا دہ استعما ل نا صرف مضرِ صحت ہے بلکہ دل کی بیماریوں کا بھی با عث بن سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نمک کا زیا دہ استعمال دل کی بیماریوں کے ساتھ ساتھ بلند فشارِ خون کا بھی سبب بنتاہے لہذا اگر روزانہ کی خوراک میں نمک کی مقدار کم کر دی جا ئے تو ان بیما ریوں سے بچنا ممکن ہے ۔ تحقیق کے مطابق مارکیٹ میں دستیاب کھا نوں میں نمک کی مقدار نسبتازیا دہ ہوتی ہے اس لیے ان کے استعما ل سے بھی گریز کر نا چا ہیے۔ما ہرین کا مزید کہنا ہے کہ صرف نمک کے استعما ل میں احتیا ط کر نے سے مضرِ صحت بیماریوں کے سا تھ علا ج پر خرچ ہو نے والے اخراجا ت سے بھی بچا جا سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.