25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
نظر کی کمزور ی کا علا ج ڈھونڈ لیا گیا
اب چشمے سے مکمل نجات ممکن ہے کیونکہ اب نظر کی کمزور ی کا علاج ڈھو نڈ لیا گیا ہے ۔ امریکی اور یو رپی ماہرین نے لیز ر تھر اپی کے ذریعے پہلی بارایسا طر یقہ علا ج دریافت کر لیاہے۔ جس سے قریب کی نظر کی کمزوری کا علا ج بھی ممکن ہے ۔اس جدید طر یقے میں آ نکھ کے قرنیے میں سوراخ کر کے اس میں مختصر لیکن طا قتور لینس فٹ کر دیا جا تا ہے یا پھر ایسا نہا یت مختصر چھلہ(Ring)قر نیے پرلگایا جا تا ہے جو روشنی کو درست فوکس کرکے تصویر کو واضح کر تا ہے اور کمزوربینا ئی سے چھٹکار ا مل جا تاہے ۔ جبکہ ایک اور طر یقے میں لیزر کے ذریعے ہی قرنیے کی خراب شدہ شکل کو درست کر نا بھی ممکن ہو گیاہے۔ واضح رہے کہ ان جدید طریقوں کے ذریعے امریکہ میں ایک سو تریپن افراد کی آ نکھوں کا کا میا ب آپریشن کیا جا چکاہے