25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
نزلہ زکام سے متعلق نئی ویکسین تیار
ماہرین طب نے نزلہ زکام سے متعلق نئی ویکسین تیار کر لی ہے۔ عنقریب اس کو مارکیٹ میں متعارف کرا دیا جائے گا۔ سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن کے مطابق سال 2010-11ء میں اس ویکسین کی 155 ملین خوراکیں مارکیٹ میں دستیاب ہوں گی اور اس ویکسین کو پہلی دفعہ ماہرین طب نے منظور کیا ہے۔ یہ چھ ماہ سے اوپر کے بچوں سمیت تمام لوگوں کیلئے تیار کی گئی ہے۔ اس ویکسین کی تیاری نزلہ، زکام، سوائن فلو اور ایچ آئی این آئی سٹرین سے بچائو کیلئے شروع کی گئی تھی۔ امریکہ میں 5 سے 20 فیصد شہری ہر سال نزلہ زکام کے مسئلے سے دوچار ہو جاتے ہیں ۔جس کی وجہ سے 2 لاکھ لوگ ہسپتال میں داخل ہوتے ہیں اور ان میں سے ہر سال 36 ہزار لوگ مر جاتے ہیں۔