25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
پیرا سیٹا مول کمسن بچوں میں دمے کا سبب بنتا ہے
نیوز ی لینڈ کی میڈیکل ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے محققین نے اپنی حالیہ تحقیق میںبات کا انکشاف کیا ہے ۔کہ کم عمر بچوں میں پیرا سیٹا مول دمہ کا سبب بنتاہے۔ محققین کے مطابق جو نو عمر بچے اکثر پیرا سیٹا مو ل کی گولیو ں کا استعمال کرتے ہیں انہیں دمے کا عارضہ ہونے کے خدشات دگنے ہوتے ہیں ۔ 13سے 14سال کے 3لاکھ نوعمر بچوں پر کی گئی تحقیق کے مطابق جن بچوں نے مہینے میں ایک بار پیر اسیٹا مول کی گولی کا استعمال کیا ان میں دوسروں کی نسبت دمہ میںمبتلا ہونے کا خدشہ 2اعشاریہ 5فیصد پائے گئے ۔ اسکے علاوہ جن بچوں نے اس گولی کاسال میں ایک مرتبہ استعمال کیا ان میں سے صرف 50فیصد میں دمے کے خدشات پائے گئے ۔ واضح رہے کہ ماہرین کا خیال ہے کہ پیرا سیٹامول جیسی درد کش ادویات انسانوں کے مدافعتی نظام میں مداخلت کرتی ہیں جس سے سانس کی نالیوں میں سوز ش پیدا ہوتی ہے۔