25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
پریشانی سے بچنا جلد صحت یابی کا کارگر نسخہ ہے
ایک تحقیق میں جلد صحت یابی کا نسخہ پریشانی سے بچنا بتایا گیا ہے? میرتقی میر نے کہا تھا کہ میر غم خواری میں میری سعی فرمائیں گے کیا، زخم کے بھرنے تلک ناخن نہ بڑھ آئیں گے کیا? مگرشاعروں کی بات الگ ہے? انہیں اپنے زخموں سے گہرا لگاو? ہوتا ہے لیکن عام انسان یہ چاہتا ہے کہ اس کے زخم جلد مندمل ہوجائیں? سائنس دان ایک عرصے سے کوئی ایسا طریقہ ڈھونڈنے کی کوشش کررہے ہیں جس سے زخم کم سے کم وقت میں بھر جائیں تاکہ متاثرہ شخص اپنی زندگی معمول کے مطابق جلد بسر کرنے کے قابل ہوسکے?ماہرین کو اپنی تحقیق کے دوران یہ پتہ چلا کہ جوافراد اپنے زخموں کے بارے میں پریشان نہیں ہوتے اور پرسکون رہتے ہیں، ان کے زخم پریشانی میں مبتلاافراد کی نسبت جلد بھرجاتے ہیں?اس سلسلے میں کیے جانے والے تجربات یہ ظاہر کرتے ہیں کہ پریشانی اور دباو? میں مبتلا افرادکی نسبت فکر سے آزاد اور پرسکون رہنے والے افراد نصف وقت میں صحت یاب ہوجاتے ہیں?