تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

رات کو کم ازکم 5 گھنٹے سونا لمبی عمر کی ضمانت ہے

طبی ماہرین نے کہا ہے کہ رات کوپرسکون نیند لمبی عمر کی ضمانت ہے ۔ یونیورسٹی آف کیلی فورنیا سان ڈیاگو میں ہونے والی اس تحقیق کے مطابق 14 سال تک اعدادوشمار اکھٹے کرنے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ 5 گھنٹے سے زیادہ مکمل اور بھرپورنیندزندگی میں اضافے کا باعث بنتی ہے ۔ ماہرین نے کہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ نیند کا دورانیہ 8 گھنٹے ہوناچاہیے اس سے زیادہ نیند بھی صحت کیلئے نقصان دہ ہے نیند سے متعلق اس تحقیق کومکمل کرنے والے پروفیسرڈینیئل ایف کریسکی نے کہا ہے کہ سال 1995 سے 1999ء کے درمیان جن لوگوں کو تحقیق میں شامل کیاگیا ان میں دونوں طرح کے لوگ شامل تھے ' بھرپور نیند لینے والے اورنیند کی خرابیوں سے دوچار لوگ اس تحقیق میں 50 سے 81 سال کی 459 خواتین کو مکمل طورپر مانیٹر کیاگیا۔ 14 سال تک مانیٹر کی جانے والی خواتینکی زندگیاں خوش وخرم تھیں کیونکہ وہ نیند کا دورانیہ مکمل کررہی ہیں یہ تحقیق سلیپ میڈیسن میں شائع ہوچکی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.