تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

ثابت اناج کا استعمال ،بلند فشارِ خون سے محفو ظ

امریکن جرنل آف کلینکل نیوٹریشن میں شائع ہونے والی ماہرین کی تحقیق کے مطابق غذا میں ثابت اناج کا استعمال بڑھا کربلند فشارِ خون کی بیمار ی سے محفو ظ رہا جا سکتاہے۔ ماہرین نے اپنے مطالعے میں اس بات کا مشاہدہ کیا کہ جو افراد ثابت اناج کا زیادہ استعمال کرتے ہیں ان میں بلند فشارِ خون کا خطرہ دوسروں کی بہ نسبت 23 فیصد کم ہوتا ہے۔امریکی غذا ئی ایسو سی ایشن کے مطابق روزمرہ غذا میں اناج جیسے جو،مکئی اورگندم کا استعما ل بہت اہم ہے لہذا اناج اور ان سے بنی ہوئی اشیا کو خوراک کا حصہ بنانا چاہیئے۔ یہ نہ صرف مختلف بیماریو ں سے بچا تے ہیں بلکہ وزن کم کر نے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ثابت اناج میں تمام ضروری غذائی اجزا شا مل ہو تے ہیں اور ان میں مو جود نباتا تی مادے صحت بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ قوت ِ مدافعت بڑھانے میں بھی مددگار ثا بت ہو تے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.