25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
سبز پتوں والی سبزیوں سے کینسر کا خدشہ کم
گہرے پتوں والی سبزیوں کا زیادہ استعمال صرف جسمانی فٹنس کا ضامن ہی نہیں بلکہ ان کے استعمال سے کینسر جیسے مہلک امراض کا خدشہ بھی کم ہوجاتا ہے۔ امریکا میں کی جانے والی ایک تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ غذا میں سبزیوں کا زائد استعمال کرنے والی خواتین میں بریسٹ کینسر کا خدشہ کافی حد تک کم ہوسکتا ہے۔ اس تحقیق کے مطابق سبز پتوں والی سبزیوں کا استعمال بریسٹ کینسر کا سبب بننے والے ہارمون کے خلاف موثر کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جو رسولویوں کو بننے سے43 فیصد تک روک سکتا ہے۔ طبی ماہرین کاکہنا ہے کہ غذا میں گاجر، بند گوبھی اور پھول گوبھی کا استعمال اس سلسلے میں انتہائی مفید ہے۔