25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
سفید چاول ذیابیطس کا سبب
ایک تحقیق کےمطابق سفید چاول کھانے سے ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں?تحقیق کارروں کا کہنا ہے کہ سفید چاول کی جگہ براؤن چاول اور بغیر چھنے ہوئے آٹے کے استعمال سے ذیابیطس کے لاحق ہونے کےامکانات ایک تہائی کم ہو جاتے ہیں?تحقیق کارروں کے مطابق سفید چاول کھانے سے شوگر لیول یکدم بڑھ جاتا ہے جس کے سبسب ذیابیطس کا مرض لاحق ہونے کے امکانات میں اضافہ ہو جاتا ہے?اسی تحقیق کے مطابق براؤن چاول سےگلوکوز کےریلیز ہونےکی رفتار کم ہوتی ہے جس سے شوگر لیول کے بڑھنے کا خطرہ کم ہوتا ہے?یہ تحقیق دو ہزار امریکی باشندوں پر کی گئی ہے?اس تحقیق کارروں نے ذیابیطس کےدوسرے عوامل کو سامنے رکھتے ہوئے اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ایسے اشخاص جو ہفتے میں پانچ بار ڈیڑھ سوگرام چاول کی خوراک لیتے ہیں ان میں ذیابیطس مرض کے امکانات سترہ فیصد بڑھ جاتے ہیں?ایسے افراد جو میہنے میں ایک بار سفید چاول استعمال کرتے ہیں ان میں درجہ دوم ذیابیطس میں مبتلا ہونے کے امکانات کم ہو تے ہیں?تحقیق کارروں کے مطابق بھورے چاول کے استعمال کرنے والوں میں سفید چاول کھانے والوں کی نسبت ذیابیطس میں مبتلا ہونے کے امکانات سترہ فیصد کم ہوتے ہیں?تحقیق کار ڈاکٹر کی سن کے مطابق سفید چاول سے ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہونے کا دارومدار خوراک کے مجموعی عناصر پر ہوتا ہے?ان کےمطابق براؤن چاول میں فائبر زیادہ ہوتا ہے اور اس سے انرجی کا اخراج قدرے سست ہوتا ہے?جبکہ سفید چاول سے تمام چھلکا ہٹا ہوتا ہے اور وہ فوراً ہضم ہو جاتا ہے جس سے خون میں شوگر لیول بڑھ جاتا ہے?برطانیہ میں ذیابیطس کےماہر ڈاکٹر وکٹوریہ کنگ کے مطابق ذیابیطس سے بچنے کا بہترین ذریعہ ایسی متوازن خوراک میں ہے جس میں میٹھے اور نمکیات میں توازن ہو? انہوں نے مزید کہا کہ تواتر کے ساتھ جسمانی ورزش کے ذریعے ذیابیطس کے مرض سے بچا جا سکتا ہے?