25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
سرد موسم میں بلڈ پریشر خود بخود بڑھنے لگتا ہے
طبی ماہرین نے بلڈ پریشر کے مریضوں کو ہدایت کی ہے کہ سردیوں کے موسم میں فشار خون خودبخود بڑھنے لگتا ہے لہذا اس موسم میں خاص احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔ماہرین کے مطابق سردیوں میں زیادہ کیلوریز والی غذائیں بلڈ پریشر کوبڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور اس کے علاوہ درجہ حرارت کے گرنے سے بھی بلڈ پریشر کے کم یا زیادہ ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔حال ہی میں فرانس میں مکمل کی گئی تحقیق کے مطابق زیادہ عمر والے افراد میں موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے فشار خون میں تیزی سے تبدیلیاں آتی ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ نیشنل ڈی لاسانتاایٹ ڈی لاریسرچ میڈیکل سنٹر کے پروفیسر اینیکایسلپرووچ نے کہا ہے کہ بلڈ پریشر میں یہ تبدیلی ہر مریض میں مختلف ہوتی ہے۔ ماہرین نے اس تحقیق کیلئے مختلف وجوہات کو سامنے لانے کے بعد کہا ہے کہ ابھی تک اس کی اصل اور حتمی وجہ پر اتفاق رائے نہیں ہو پایا۔