25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
سرطان کے وجہ بننے والے سٹیم سیل دریافت
ہانگ کانگ کے سائنس دانوں نے سرطان کی وجہ سے بننے والے سٹیم سیل دریافت کر لئے ہیں? جو جسم میں ''کولوریکیٹل کیسز'' کا باعث بنتے ہیں? ہانگ کانگ یونیورسٹی کے طبی ماہرین نے ایک تھوڑی مقدار میں کینسر کونٹین میں ایسے سٹیم سیل کا پتہ چلایا ہے جو ٹیومر کو بننے اور پھیلنے میں مدد دیتے ہیں? سائوتھ چائنا مارننگ پوسٹ میںشائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر لانی پون نے کہا یہ کہ یہ ایک انقلابی دریافت ہے جو مستقبل میں سرطان کے ٹیومر کی روک تھام میں مدد دے گی? یہ تحقیق سرطان کے بنیادی عوامل کو ختم کرنے کیلئے مدد گار ثابت ہو گی اب فارماسوٹیکل انڈسٹری کو چاہیے کہ وہ ان سٹیم سیل کے خاتمے کیلئے ادویات تیار کریں? اس نوعیت کے سرطان سے دنیا بھر میں ہر سال 50 ہزار افراد ہلاک ہو جاتے ہیں?