25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
سرطان کو ختم کرنے کی صلاحیت کا وائرس دریافت
بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک سائنسدان نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں واقع ٹائون جارج ٹان یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کے ادارے کے محققین کے ساتھ مل کر کی گئی ایک حالیہ تحقیق میں ایسا وائرس تلاش کیا ہے جو سرطان کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔محققین کے مطابق سردی، کھانسی اور ہیضے کا باعث بننے والا عام وائرس سرطان کی رسولیوں کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ریو نامی یہ وائرس رسولیوں کے اندر نشوونما پاتا ہے اور اس میں تغیر رسولیوں کی افزائش کرتا ہے۔اس وائرس میں پیدا ہونے والی تبدیلیاں کینسر پر دوسرے وائرسوں کے غلبے کی راہ ہموار کردیتی ہیں لہذا جبReovirusنامی یہ وائرس خلیے کے نظام کو پھاڑتا ہے تو پوری رسولی میں اس وائرس کے ذرات پھیل جاتے جو بعدِ ازاں اسے مکمل طور پر تباہ کردیتے ہیں۔