25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
سات گھنٹے کی پرسکون نیند صحت مند زندگی کی ضمانت
نیند کی کمی اور زیادتی دونوں ہی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتی ہیں۔ امریکا کی ایک یونیورسٹی میں نیند کے انسانی زندگی پر اثرات سے متعلق ایک تحقیق کی گئی ہے جس سے انکشاف ہوا ہے کہ روزانہ 7 گھنٹے کی نیند انسان کی ذہنی اور جسمانی صحت پر انتہائی مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ دن میں سات گھنٹے سے کم یا زیادہ سوتے ہیں ان میں د ل کے امراض کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق نیند کی کمی یا زیادتی جسم کا قدرتی نظام بھی متاثر کرتی ہے ۔نیند کی بے قائدگی کے باعث بلڈ پریشر اور خون میں گلوکوز کی سطح ناہموار ہوجاتی ہے جو شریانوں کی سختی کا باعث بنتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ساتھ گھنٹے کی مکمل نیند انسان کو نہ صرف چاق و چوبند رکھتی ہے بلکہ صحت پر بھی انتہائی مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔