تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

شہد بیکٹیریا کوختم کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے

قدرتی شہد میں شفا رکھی گئی ہے یہ بات تو قرآن میں بھی واضح کردی گئی ہے تاہم جدید سائنس ہزاروں سالوں کے بعد ان باتوں کو ثابت کررہی ہے۔ حال ہی میں ایمسٹرڈم کے ایک میڈیکل سینٹر میں شہد کے انسانی جسم پر مرتب ہونے والے مثبت اثرات پر کی جانے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ شہد میں ایسی صلاحیت موجود ہوتی جو جسم میں موجود جراثیم کو ختمکرسکتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ شہد کی مکھیاں ایک ایسا پروٹین پیدا کرتی ہیں جو انسانی صحت کے لئے انتہائی شفا بخش اور مفید ہے۔Defensin-1نامی یہ پروٹین قدرتی شہد میں بھی پایا جاتا ہے جو جلد کے امراض اور انفیکشن سمیت کئی بیماریوں سے لڑنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.