25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
شوگر کے مریضوں کے لئے کاجو کا استعمال انتہائی مفید
خشک میوہ جات صرف خوش ذائقہ ہی نہیں ہوتے بلکہ یہ کئی طبی فوائد کے حامل بھی ہیں۔ کاجوکاباقاعدہ استعمال ذیابطیس کے مریضوں کے لیے انتہائی مفیدہوتاہے۔ کینیڈا میں کی گئی ایک تحقیق کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ کاجو کا استعمال ذیابطیس کے علاج میں انتہائی اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ کاجو کے بیج میں ایسے قدرتی اجزا پائے جاتے ہیں جو خون میں موجود انسولین کو عضلات کے خلیوں میں جذب کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق کاجو میں ایسےActive Compounds پائے جاتے ہیں جو ذیابطیس کو بڑھنے سے روکنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں لہذا شوگر کے مریضوں کے لیے کاجو کا باقاعدہ استعمال انتہائی مفید ہے۔