25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
سستی، کاہلی اورتھکاوٹ بیماری ہے، طبی ماہرین
ماہرین طب نے سستی، کاہلی اور تھکاوٹ کو بیماری قرار دیتے ہوئے اسے قابل علاج قرار دیاہے۔ ڈاکٹررچرڈ وائیلراورڈاکٹرایمانیول سٹامٹیکس نے ایک تجویز کے ذریعے خیال پیش کیا ہے کہ جسمانی سرگرمیوں کی نارمل سطح سے کم سرگرمیاں خراب صحت کی ایک اہم علامت ہیں اس کے پیچھے بیماریاں ہوسکتی ہیں۔ برٹش جرنل آف سپورٹس میڈیسن جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق کوذہنی افسردگی اور ہلاکت خیزی سے تعبیرکیا ہے۔ تحقیق کے مطابق ان علامات کے حامل لوگوں کا باقاعدہ علاج ہونا چاہئے جس طرح موٹاپے کو عالمی ادارہ صحت نے بیماری قرار دیا ہے بالکل اسی طرح سستی ، کاہلی اور تھکاوٹ بھی بیماری ہے۔ایمپریل کالج آف لندن کی اس تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دولت کی فراوانی سستی اورکاہلی کوجنم دیتی ہے جس سے موٹاپا، ذیابیطس اوردل کے امراض جنم لیتے ہیں۔